صفحہ اول
نئے آنے والے خواہران و برادران کو خوش آمدید
Hello مہمان

     آپ کے سوالات    
داخلے اور رکنيت کے بارے ميں
مجھے داخلے میں مشکل کیوں ہے؟
رکنيت حاصل کرنا کيوں ضروری ہے؟
ميں خود بخود خارج کيوں ہو جاتا ہوں؟
ميں اپنے آپ کو خفيہ کس طرح رکھ سکتا ہوں؟
مجھے اپنا پاس ورڈ بھول گيا ہے؟
ميں نے رکنيت حاصل کی ہے مگر داخلےمیں مشکل درپیش ہے؟
ميں نے ماضی ميں رکنيت حاصل کی تھی مگر اب داخل نہيں ہو سکتا؟
رکن کی ترجيحات اور معلومات ؟
ميں اپنی ترجيحات کو کيسے بدلوں؟
ديا گيا وقت درست نہيں ہے؟
ميں نےاپنے وقت کو علاقائی وقت پر درست کيا ہے مگر اب بھی وقت صيح نہيں؟
ميری زبان فہرست ميں شامل نہيں ہے؟
ميں اپنے اسمِ رکن کے نيچے نمائندہ تضوير کيسے دکھاؤں؟
ميں اپنا درجہ کيسے بدلوں؟
جب ميں کسی رکن کو ای ميل کرنا چاہوں تو مجھ سے پاس ورڈ دریافت کیا جاتا ہے؟
رسل و رسائل کے بارے میں ؟
فورم ميں نيا مضمون کيسے شروع کيا جائے؟
ميں کسی پيغام ميں ترميم يا منسوخ کيسے کروں؟
ميں اپنے پيغام ميں دستخط کيسے شامل کروں؟
ميں رائے شماری کيسے کروں؟
ميں رائے شماری میں ترمیم يا تنسیخ کيسے کروں؟
مجھے فورم تک رسائی کیوں حاصل نہیں ہے؟
ميں رائے شماری ميں رائے نہيں دے سکتا؟
مضامين کی بناوٹ اور اقسام
BBCode کیا ہے؟
کيا ميں HTML کا استعمال کر سکتا ہوں؟
مسکراہٹيں کيا ہيں؟
کيا ميں تصاوير ارسال کر سکتا ہوں؟
اعلانات کيا ہيں؟
چپکائے گئے مضاميں کيا ہيں؟
بند مضامين کيا ہيں؟
ارکان کے درجات اور گروپ
منتظم کيا ہے؟
ناظم کيا ہے؟
ارکان کے گروپ کيا ہيں؟
ارکان کے گروپ ميں شموليت؟
ميں ارکان کے گروپ کا ناظم کيسے بنوں؟
ذاتی پيغامات
ميں ذاتی پيغامات ارسال نہيں کر سکتا؟
مجھے غير ضروری ذاتی پيغامات مل رہے ہيں؟
اس فورم سے مجھے غيرضروری يا غلط ای ميل موصول ہوئی ہے؟
phpBB کا اردو ترجمہ
phpBB کا اردو ترجمہ کس نے کیا ہے ؟
معلوماتِ عامہ کے متعلق؟
اس فورم کو کس نے تشکیل ديا ہے؟
اس ميں X شامل کيوں نہيں ہے؟
اس بورڈ کے غلط استعمال پر کس سے رابطہ کیا جائے؟
 

    داخلے اور رکنيت کے بارے ميں    
مجھے داخلے میں مشکل کیوں ہے؟ واپس اوپر
کیا آپ نے رکنیت حاصل کی ہے؟ داخل ہونے سے پہلے رکنیت حاصل کرنا ضروری ہے ۔ کیا آپ پر فورم پر داخلے پر پابندی تو نہیں ہے؟ اگر ایسا ہے تو متعلقہ پیغام ظاہر ہوگا ، اس صورت میں آپ فورم کے ناظم اعلیٰ سے رابطہ کیجیے ۔ اگر آپ نے رکنیت حاصل کی ہے اور آپ پر پابندی بھی نہیں ہے اسکے باوجود آپ داخل نہیں ہو پا رہے تو اپنا اسمِ رکن اور پاس ورڈ دوبارہ لکھیے ۔ عموما یہی مسئلہ ہوتا ہے اگر ایسا بھی نہیں ہے تو فورم کے منتظم سے رابطہ کریں۔
رکنيت حاصل کرنا کيوں ضروری ہے؟ واپس اوپر
ایسا تمام مواقع پر ضروری نہيں ہے ۔۔ يہ فورم کے ناظم پر منحصر ہے کہ آيا پيغام شائع کرنے کے لئے رکن ہونا ضروری ہے يا نہيں ۔ تاہم رکنيت حاصل کرنے سے بہت سے فوائد آپکی دسترس ميں ہوں گے جو کہ مہمان حاصل نہيں کر سکتے ، مثلاً آپکے نام کے ساتھ نمائندہ تصوير ، نجی پيغامات، دوسرے ارکان کو ای ميل ، ارکان کے گروپ ميں شموليت وغيرہ ۔ رکنيت حاصل کرنے ميں چند ثانيے لگتے ہيں اور ایسا کرنے میں آپ کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے ۔
ميں خود بخود خارج کيوں ہو جاتا ہوں؟ واپس اوپر
اگر آپ نے داخل ہوتے وقت مجھے ہر بار خودبخود لاگ اِن کیجیے کو منتخب نہیں کیا تو آپ فورم پر ايک مقررہ مدت تک شامل رہيں گے ۔ اس طرح سے آپ کی معلومات غیر محفوظ رہتی ہیں ۔ آپ داخل ہوتے وقت اس کو منتخب کر سکتے ہیں ، تاہم اس کی حوصلہ افزائی نہيں کی جاتی خاص کر جب آپ کسی عوامی جگہ سے داخل ہو رہے ہوں ۔
ميں اپنے آپ کو خفيہ کس طرح رکھ سکتا ہوں؟ واپس اوپر
اپنی نجی معلومات کی فہرست ميں جا کر میری آن لائن ہونے کی حالت خفیہ رکھیے کو منتخب کیجیے اگر آپ اسے منتخب کريں گے تو آپ کو صرف فورم کے منتظم ہی ديکھ سکيں گے يا آپ خود ۔ اور آپ کو فورم پر خفيہ دکھايا جائے گا ۔
مجھے اپنا پاس ورڈ بھول گيا ہے؟ واپس اوپر
پريشان مت ہوں ۔ آپکا پاس ورڈ اگرچہ دوبارہ حاصل نہيں کيا جا سکتا مگر اسے تبديل کيا جا سکتا ہے ۔ ايسا کرنے کے لئے داخلی صحفے پر جائيے اور مجھے پاس ورڈ یاد دلائیے پر کلک کیجیے اور تمام ہدايات پر عمل کريں ۔
ميں نے رکنيت حاصل کی ہے مگر داخلےمیں مشکل درپیش ہے؟ واپس اوپر
پہلے آپ اس بات کو يقينی بنائيے کہ آپ درست اسمِ رکن اور پاس ورڈ درج کر رہے ہيں اگر ايسا ہے تو دو متوقع باتيں ہو سکتی ہيں ۔ اگر COPPA بحال ہے اور آپ نے ١٣ سال يا کم عمر پر کلک کيا ہے تو آپ کو دی گئی ہدايات پر عمل کرنا پڑے گا ۔ اگر ايسا نہيں ہے تو آپ کو اپنی رکنيت کو چلانا ہو گا ۔ کچہ فورم پر تمام نئی رکنيت کو جاری کرنے کی ضرورت ہوتی ہے یا تو انتظاميہ کی طرف سے يا رکن کی طرف سے ۔ ايسی صورت ميں رکنيت حاصل کرتے وقت آپ کو مطلع کيا جائے گا کہ آيا رکنيت کو جاری کرنے کی ضرورت ہے یا نہيں ۔ اگر آپ کو کوئی ای ميل موصول ہوئی ہو جس ميں ہدايات پر عمل کرنے کی ہدايت ہو تو اس پر عمل کریں اور اگر آپ کو ای ميل موصول نہيں ہو ئی تو اپنا مہيا کيا گيا ای ميل ایڈریس دوبارہ ديکھيں کہ آيا آپ نے درست ای ميل ایڈریس مہيا کيا ہے یا نہيں ۔ اگر آپ مطمئن ہيں کہ ديا گيا ای ميل ایڈریس درست ہے تو فورم کے منتظم سے رابطہ کیجیے ۔
ميں نے ماضی ميں رکنيت حاصل کی تھی مگر اب داخل نہيں ہو سکتا؟ واپس اوپر
اس بات کا انديشہ ہے کہ آپ نے غلط اسمِ رکن یا پاس ورڈ فراہم کيا ہے اس کے لئے رکنيت کے وقت جو ای ميل آپ کو موصول ہوا تھا اسے دوبارہ ديکھیے ۔ بصورتِ دیگر پھر منتظم نے کسی وجہ سے آپکی رکنيت منسوخ کر دی ہے ۔ اگر ايسا ہے تو شايد آپ نے فورم پر کچھ بھی ارسال نہيں کيا ہو گا؟ عمومی طور پر زيادہ تر فورم پر ايسے تمام ارکان کی رکنيت کو منسوخ کر ديا جاتا ہے وقتاً فوقتاً تا کہ ڈيٹا بيس کا حجم کم کیا جا سکے ۔ ایسی صورت میں آپ دوبارہ رکنيت حاصل کر سکتے ہيں ۔

    رکن کی ترجيحات اور معلومات ؟    
ميں اپنی ترجيحات کو کيسے بدلوں؟ واپس اوپر
اگر آپ رکن ہيں تو آپکی تمام ترجيحات ڈيٹا بيس ميں محفوظ ہيں ان کو بدلنے کے لئے نجی معلومات پر کلک کیجیے عموما يہ صحفے کے اوپر والے حصے ميں ہو تا ہے ۔ وہاں آپ تمام ترجيحات اور معلومات کو بدل سکتے ہيں ۔
ديا گيا وقت درست نہيں ہے؟ واپس اوپر
ديے گئے اوقات درست عام طور پر درست ہوتے ہيں ۔ اگر آپ کا معياری وقت نظر آنے والے وقت سے مختلف ہے تو آپ کو اپنی نجی معلومات ميں جا کر اسے درست کرنا ہو گا اور اپنے وقت کو اپنے علاقائی وقت پر کرنا ہو گا جيسے نیویارک ، لندن ، کراچی ، لاہور وغیرہ ۔ صرف اراکين ہی وقت کو اپنے معياری وقت کے مطابق ڈھال سکتے ہيں اگر آپ رکن نہيں ہيں تو بہتر وقت ہے کہ آپ رکنيت حاصل کر ليں ۔
ميں نےاپنے وقت کو علاقائی وقت پر درست کيا ہے مگر اب بھی وقت صيح نہيں؟ واپس اوپر
اگر آپ نے اپنا وقت کو اپنے علاقائی وقت پر رکھا ہے اور پھر بھی وقت صيح نہيں ہے تو ايسا شايد دن کی روشنی کو محفوظ کرنے والے نظام کی وجہ سے ہے جو کہ برطانيہ ، امريکا اور کچھ دوسرے ممالک ميں رائج ہے ۔ فورم کو اس حساب سے ترتيب نہيں ديا گيا ہے جس کی وجہ سے گرميوں اور سرديوں کے وقت ميں ايک گھنٹے کا فرق آ سکتا ہے ۔
ميری زبان فہرست ميں شامل نہيں ہے؟ واپس اوپر
اس کی وجہ یہ ہوسکتی ہے کہ یا تو منتظم نے آپ کی زبان کو فورم پر نصب نہيں کیا يا کسی نے اس فورم کا ابھی تک آپ کی زبان ميں ترجمہ نہيں کيا ہے ۔ فورم کے منتظم سے پوچھيں کہ آيا زبان جس کی آپ کو تلاش ہے فورم پر موجود ہے يا نہيں ؟ اگر آپ فورم کا ترجمہ کرنا چاہتے ہيں تو آپ کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔ اسکے لئے مزيد معلومات آپ کو phpBB کی ويب سائٹ سے مل جائيں گی ۔
ميں اپنے اسمِ رکن کے نيچے نمائندہ تضوير کيسے دکھاؤں؟ واپس اوپر
جب آپ پيغام ديکھ رہے ہوں تو دو طرح کی تصويريں داخلی نام کے نيچے ہو سکتی ہيں ۔ ایک تو آپ کی اعزازی تصوير ستاروں کی يا ڈبوں کی صورت ہو سکتی ہے جو آپکا درجہ ' جو آپ نے فورم پر پيغامات بھیجنے سے حاصل کيا ہے ' کو ظاہر کرتی ہے ۔ اسکے نيچے ايک بڑی تصوير ہو سکتی ہے ۔ عموما يہ ہر رکن کے لئے عليحدہ ہو تی ہے اور آپ اسکو نجی معلومات ميں جا کر چن سکتے ہيں ۔ اگر آپ يہ تصاوير استعمال نہيں کر سکتے تو ايسا شايد فورم کے منتظم نے کيا ہو آپ باقی معلومات ان سے حاصل کر سکتے ہيں ۔
ميں اپنا درجہ کيسے بدلوں؟ واپس اوپر
عموما آپ اپنا درجہ خود نہيں بدل سکتے ، عام طور پر درجات ارکان کے ارسال شدہ پيغامات کے مطابق ہوتے ہيں جو کہ ارسال شدہ پيغامات کے شمار پر ملتے ہيں ۔ مثال کے طور پر منتظم اور ناظمين کے خاص درجات ہوتے ہیں جسے ہم خصوصی اعزاز یا درجہ کہتے ہیں ۔ براہ کرم صرف اپنا اعزاز بڑھانے کے لئے ہی بے تکے پيغامات مت ارسال کريں ، مبادا منتظم يا ناظمین ميں سے کوئی آپ کے ارسال شدہ پيغامات کے شمار کو کم کر دے ۔
جب ميں کسی رکن کو ای ميل کرنا چاہوں تو مجھ سے پاس ورڈ دریافت کیا جاتا ہے؟ واپس اوپر
کیونکہ صرف رکن ہی دوسرے رکن کو ای ميل کر سکتا ہے ۔ ايسا اراکين کی نجی معلومات کو دوسروں سے محفوظ بنانے کے لئے کيا گيا ہے ۔

    رسل و رسائل کے بارے میں ؟    
فورم ميں نيا مضمون کيسے شروع کيا جائے؟ واپس اوپر
بالکل آسان ۔ آپ فورم پر يا کسی مضمون پر متعلقہ حصے پر ٹک کیجیے ۔ ارسال کرنے سے پہلے شايد آپ کو رکنيت حاصل کرنا پڑے ۔ ارسال کرنے کی سہوليات فورم يا کسی مضمون کے نچلے حصے ميں دی گئی ہو تی ہيں ۔ list)
ميں کسی پيغام ميں ترميم يا منسوخ کيسے کروں؟ واپس اوپر
اگر آپ فورم کی انتظاميہ ميں شامل نہيں ہيں تو آپ صرف اپنے ارسال کردہ پيغامات ميں ہی ترميم يا تنسیخ کر سکتے ہيں ۔ آپ کسی پيغام میں ترميم کیجیے پر کلک کر کے متعلقہ پيغام ميں ترمیم کر سکتے ہيں ۔ اگر آپ کے مضمون يا پيغام کا کسی نے جواب نہيں دے ديا ہے تو آپ کو پيغام يا مضمون کے نچلے حصے ميں لکھا نظر آئے گا کہ کتنی بار ترميم ہوئی ہے ۔ اگر آپ کسی کے جواب دينے سے پہلے ايسا کرتے ہيں يا انتظاميہ ميں سے کوئی ايسا کرتا ہے تو يہ لکھا نظر نہيں آئے گا البتہ انتظاميہ پر ذمہ داری ہے کہ وہ واضح کريں کہ ايسا کس ليے کيا گيا ہے ۔ عام رکن کسی کا مضمون جواب آنے کے بعد نہيں بدل سکتے ۔
ميں اپنے پيغام ميں دستخط کيسے شامل کروں؟ واپس اوپر
ايسا کرنے کے لئے پہلے آپ کو دستخط بنانا ہوں گے ۔ اگر آپ نے دستخط بنا ليے ہيں تو دستخط شامل کیجیے کو منتخب کیجیے ۔ آپ ڈيفالٹ دستخط بھی شامل کر سکتے ہيں اور دستخط کو ہر پيغام کے ساتھ شامل ہونے سے روک بھی سکتے ہيں ۔
ميں رائے شماری کيسے کروں؟ واپس اوپر
رائے شماری ترتیب دینا بالکل آسان ہے ۔ جب آپ کوئی نيا مضمون ارسال کر رہے ہوں يا مضمون کے پہلے پيغام ميں ترميم کر رہے ہوں تو آپ کو رائے شماری شروع کیجیے نظر آئے گا اگر آپ کو ايسا نظر نہيں آتا تو آپ کو رائے شماری کروانے کی اجازت نہيں ہے ۔ آپ رائے شماری کا عنوان تجويز کیجیے اور اس کے بعد کم از کم دو سوالات بنائيے جن کے درميان ارکان رائے کا اظہار کر سکيں ۔ ايسا کرنے کے لئے جواب پر کلک کیجیے ۔ آپ رائے شماری کی حدود کا تعين بھی کر سکتے ہيں اس کے لئے آپ کو وہاں بہت سی ترجيحات مليں گی ۔
ميں رائے شماری میں ترمیم يا تنسیخ کيسے کروں؟ واپس اوپر
پيغامات کی طرح رائے شماری کو بھی صرف شروع کرنے والا رکن ، ناظم يا منتظم تبدیل يا منسوخ کر سکتا ہے ۔ رائے شماری ميں ترميم کے لئے پہلے پيغام ميں ترميم کے لئے کلک کیجیے اگر کسی نے رائے دہی ميں حصہ نہيں ليا تو آپ اس ميں ترميم يا تنسیخ کر سکتے ہيں البتہ اگر رائے شماری کی گئی ہے تو صرف منتظم يا ناظم ہی ترميم يا تنسیخ کر سکتا ہے ايسا اس لئے کيا گيا ہے تاکہ رائے شماری کے دوران کوئی اس ميں تبديلی کر کے نتائج پر اثر انداز نہ ہوسکے ۔
مجھے فورم تک رسائی کیوں حاصل نہیں ہے؟ واپس اوپر
کچھ فورم خاص ارکان يا گروپ کے لئے مختص کی جاتی ہيں ۔ ان تک رسائی ، پڑھنے يا ارسال کرنے کے لئے آپ کو اجازت نامہ کی ضرورت ہو گی جو کہ فورم کے منتظم يا ناظم سے حاصل کيا جا سکتا ہے براہ کرم ان سے رابطہ کريں ۔
ميں رائے شماری ميں رائے نہيں دے سکتا؟ واپس اوپر
صرف اراکين ہی رائے شماری ميں حصہ لے سکتے ہيں اگر آپ رکن ہيں تب بھی رائے کا اظہار نہيں کر سکتے تو شايد آپ کو اس کی اجازت نہيں ہيں ۔

    مضامين کی بناوٹ اور اقسام    
BBCode کیا ہے؟ واپس اوپر
BBCode, HTML کا ایک خاص طریقہ سے استعمال کو کہتے ہیں۔ اسکو کسی فورم پر استعمال کرنا فورم کے منتظم پر منحصر ہے۔علاوہ ازیں آپ خود بھی اس کو اپنے پیغامات میں معطل کر سکتے ہیں۔BBCode بہت حد تک HTML سے مماثلت رکھتا ہے۔اس میں ٹیگ کو [اور] میں بند کیا جاتا ہے۔ اور اس سے ھم کسی چیز کو دکھانے میں بہتر طریقے سے انتظام کر سکتے ہیں۔ یہ آپ کے استعمال شدہ سانچہ کے ساتھ اور آسانی سے استعمال ھو سکتا ہے عام طور پر پیغامات لکھتے وقت آپ ایک ٹک سے اس کو استعمال کر سکتے ہیں۔ اس کے باوجود بھی آپ اس تعارف کو سود مند پائیں گے۔
کيا ميں HTML کا استعمال کر سکتا ہوں؟ واپس اوپر
اس کا انحصار اس بات پر ہے کہ آيا ناظم اعلی نے اس کی اجازت دی ہے يا نہيں۔۔اگر آپ کو اس کی اجازت ہے تو آپ ديکھيں گے کہ صرف مخصوص ٹيگ ہی کام کرتے ہيں۔۔ يہ حفاظتی نقطہ نظر سے ايسا ہے کہ ارکان ايسے ٹيگ کا استعمال نا کر سکيں جس سے سانچے کو نقصان ہو يا دوسرے نقصانات کا انديشہ ہو۔ اگر HTML بحال ہے تو آپ اس کو معطل کر سکتے ہيں۔
مسکراہٹيں کيا ہيں؟ واپس اوپر
مسکراہٹيں يا جذبات چھوٹی چھوٹی تصاوير ہوتی ہيں جن کو آپ اپنے جذبات کا اظہار کرنے کے لئے کوڈ کی شکل ميں استعمال کر سکتے ہيں۔ :) خوشی کے ليے :( غم کے لئے استعمال ہوتا ہے البتہ آپ کوشش کريں کہ انکا استعمال کم سے کم ہو کيونکہ بعض اوقات ان کی وجہ سے پيغام پڑھنے ميں دشواری ہو سکتی ہے اور منتظمين کو ان کو ہٹانا پڑھ سکتا ہے۔
کيا ميں تصاوير ارسال کر سکتا ہوں؟ واپس اوپر
بالکل آپ اپنے پيغامات ميں تصاوير ارسال کر سکتے ہيں تاہم اس فورم پر آپ تصاوير اپنے کمپيوٹر سے فی الحال منتقل نہيں کر سکتے۔البتہ آپ تصاوير جو انٹر نيٹ پر موجود ہيں ان کا مقام بتا کر ارسال کر سکتے ہيں http://www.some-unknown-place.net/my-picture.gif آپ کسی پاس ورڈ پروٹيکٹڈ سائٹ سے بھي تصاوير ارسال نہيں کر سکتے جيسے ياہو اور ہاٹ ميل
اعلانات کيا ہيں؟ واپس اوپر
اعلانات بعض اوقات اہم پيغام کے حامل ہوتے ہيں اس لئے آپ انکو ضرور پڑھيں۔ اعلانات صحفے کے اوپری حصے ميں ہوتے ہيں جہاں ارسال کئے گئے ہوں۔آپ کوئی اعلان شائع کر سکتے ہيں يا نہيں اس کا انحصار اس بات پر ہے کہ آيا آپ کو اسکي اجازت ہے يا نہيں جو کہ فورم کے ناظم اعلی کی طرف سے دی جاتی ہے
چپکائے گئے مضاميں کيا ہيں؟ واپس اوپر
چپکائے گئے مضامين اعلانيہ مضامين کے نيچے ہوتے ہيں اور صرف پہلے صحفہ پر ہی ہوتے ہيں۔ عموما ايسے مضامين اپنے مواد کے لحاظ سے اہم ہوتے ہيں اس لئے آپ ايسے مضامين کو ضرور پڑھيے۔
بند مضامين کيا ہيں؟ واپس اوپر
بند مضامين کو يا تو ناظم اعلی نے يا ناظمين نے بند کيا ہوتا ہے۔ايسے مضامين ميں آپ جواب ارسال نہيں کر سکتے ہيں اور رائے دہی خود کار طريقہ سے بند ہو جاتی ہے۔ مضامين کو بہت سی وجوہات کی بنياد پر بند کيا جا سکتا ہے

    ارکان کے درجات اور گروپ    
منتظم کيا ہے؟ واپس اوپر
ايسا رکن جس کو فورم پر سب سے زيادہ اختيارات حاصل ہوں ، منتظم کہلاتا ہے ۔ منتظم کے پاس بہت سے اختیارات ہوتے ہيں جن ميں اجازت نامے جاری کرنا ، ارکان پر پابندی لگانا ، ارکان کے گروپ تشکيل دينا اور دیگر ناظم بنانا وغيرہ ۔ فورم کے تمام اختیارات منتظم کے پاس ہوتے ہیں ۔
ناظم کيا ہے؟ واپس اوپر
ناظم وہ رکن ہوتا ہے جس کا کام فورم کی ديکھ بھال ہوتا ہے ۔ ناظمین کے پاس کسی بھی پيغام ميں ترميم يا تنسیخ ، مضامين کو مقفل کرنا يا جاری کرنا ، رکن پر پابندی لگانا جيسے اختيارات ہوتے ہيں ۔ عموماً ناظمين کے ذمہ داری ہوتی ہے کہ لوگ غلط زبان استعمال نہ کریں يا گھٹیا اور نفرت انگیز پیغامات نہ بھیجیں ۔
ارکان کے گروپ کيا ہيں؟ واپس اوپر
ارکان کے گروپ کے ذريعے ناظمين ارکان کو مختلف گروپ ميں بانٹ سکتے ہيں ۔ ہر رکن بہت سے گروپس کا رکن ہو سکتا ہے اور ہر گروپ کو انفرادی اجازت نامے حاصل ہوتے ہيں ۔ ناظمين کے لئے ايسا کرنا آسان ہوتا ہے کہ مختلف ارکان کو ناظمين بنا ديں يا ان کو نجی فورم ميں داخلے کی اجازت دے دی جائے ۔
ارکان کے گروپ ميں شموليت؟ واپس اوپر
ارکان کے گروپ ميں شموليت کے لئے ارکان کے گروپ پر کلک کیجیے ۔ تمام گروپس ميں شموليت ممکن نہيں ہو سکتی کیونکہ کچھ گروپ بند ہو سکتے ہيں اور کچھ خفيہ گروپ ہو سکتے ہيں ۔ اگر گروپ کھلا ہے تو آپ شموليت کی درخواست کر سکتے ہيں ايساکرنے کے لئے گروپ کے ناظم کی اجازت ضروری ہے ۔ اور شايد آپکو بتانا پڑے کہ آپ متعلقہ گروپ ميں شموليت کيوں اختيار کرنا چاہتے ہيں ۔
ميں ارکان کے گروپ کا ناظم کيسے بنوں؟ واپس اوپر
ارکان کے گروپ ابتدائی طور پر منتظم کی ذمہ داری ہے جو کہ ناظم بھی بنا سکتا ہے ۔ اگر آپ گروپ بنانے ميں دلچسپی رکھتے ہوں تو آپ ناظم اعلی سے رجوع کريں ايسا ان کو ذاتی پيغام بھيج کر کيا جا سکتا ہے ۔

    ذاتی پيغامات    
ميں ذاتی پيغامات ارسال نہيں کر سکتا؟ واپس اوپر
اس کی تين وجوہات ہو سکتی ہيں ، آپ رکن نہيں ہيں يا داخل نہيں ہيں ، یا فورم کے منتظم نے نجی پيغامات کو معطل کيا ہوا ہے ، يا منتظم نے صرف آپ پر نجی پيغامات بھيجنے کی پابندی لگائی ہوئی ہے ۔ اگر ان ميں سے آخری وجہ ہے تو منتظم سے رجوع کريں کہ ايسا کس لئے ہے؟
مجھے غير ضروری ذاتی پيغامات مل رہے ہيں؟ واپس اوپر
مستقبل ميں ہم ايسا انتظام کرنے والے ہيں کہ آپ جو ذاتی پيغامات نہيں چاہتے ان کے بھيجنے والوں پر پابندی لگا سکيں ۔ تا ہم اس وقت آپ اگر کسی سے اس طرح کے پيغامات وصول کر رہے ہيں تو فورم کی انتظاميہ کو آگاہ کريں ۔ انکے پاس اختيارات ہيں کہ کسی کو ذاتی پيغامات بھیجنے سے روک سکيں ۔
اس فورم سے مجھے غيرضروری يا غلط ای ميل موصول ہوئی ہے؟ واپس اوپر
اس کے لئے ہم آپ سے معذرت خواہ ہيں ۔ ای ميل بھيجنے والے فارم کے ذريعے کوشش کی جاتی ہے کہ بھيجنے والے کی معلومات محفوظ رہیں ۔ آپ فورم کے منتظم کو پيغام بھیجیے جس کے ساتھ ارسال شدہ ای ميل کا پورا متن موجود ہو ۔ يہ بہت اہم ہے کہ عنوان اور متن کی عبارت ساتھ شامل ہو ۔ اس کے بعد متعلقہ رکن کے خلاف کاروائی کی جائے گی ۔

    phpBB کا اردو ترجمہ    
phpBB کا اردو ترجمہ کس نے کیا ہے ؟ واپس اوپر
phpBB کا یہ اردو ترجمہ ایک مشترکہ کاوش ہے ۔ مین فائل کا ترجمہ قدیر احمد رانا نے کیا ہے ، معلوماتِ عامہ والی فائل کا ترجمہ جہانزیب اشرف اور قدیر احمد رانا نے کیا ہے ، جبکہ تصاویر عبدالستار نے بنائی ہیں ۔ ہم اس ترجمے کو مسلسل اپ ڈیٹ کرتے رہتے ہیں اور اس کی نوک پلک کی درستگی میں کوشاں رہتے ہیں ۔

    معلوماتِ عامہ کے متعلق؟    
اس فورم کو کس نے تشکیل ديا ہے؟ واپس اوپر
يہ سافٹ وئير ( اپنی اصل شکل ميں) phpBB Group نے بنایا ہے اور اسکے حقوق بنام phpBB Group مخفوظ ہيں ۔ اس کو GNU کے لائسنس کے تحت شائع کيا گيا ہے ۔ مزيد معلومات کے لئے دیے گئے پتے پر جائيے ۔
اس ميں X شامل کيوں نہيں ہے؟ واپس اوپر
اس سافٹ وئير کو phpBB Group نے شائع کيا ہے۔ اگر آپ ايسا محسوس کريں کہ اس ميں کچھ کمی ہے تو آپ phpbb.com پر جائيں اور ديکھيے کہ وہاں اسکے بارے ميں کيا کہا گيا ہے ۔ براہ کرم کسی اضافی سہولت کے لئے وہاں کچھ ارسال نہ کیجیے ۔ فورم کو دیکھیے شايد کسی اور نے آپکے سوال کا جواب دے ديا ہو ۔
اس بورڈ کے غلط استعمال پر کس سے رابطہ کیا جائے؟ واپس اوپر
آپ اس فورم کے منتظم سے رابطہ کیجیے ۔ اگر آپ کو معلوم نہيں کہ کون منتظم ہے تو پہلے فورم کے کسی ناظم سے رابطہ کیجیے اور ان سے معلوم کیجیے کہ کس سے رابطہ کرنا چاہيے ۔ اگر پھر بھی ايسا کوئی جواب موصول نہيں ہوتا تو آپ ویب سائٹ کے مالک سے رابطہ کر سکتے ہيں ۔ phpBB Group کا اس فورم ميں کسی قسم کا کوئی اختيار نہيں ہے اور کسی بھی صورت ميں کسي چیز کا ذمہ دار نہيں ہے ۔ اس لئے ان سے اس بارے ميں رابطہ کرنا بے سود ہے ۔
  Copyright  
   
[ Time: 0.0970s ][ Queries: 6 (0.0032s) ][ Debug on ]